عراق عالم بشریت میں اصلاح کرنے والے ہمارے آخری امام عج کی حکومت کا مرکز ہوگا لہٰذا عراقیوں کو اس دن کی تیاریوں میں لگ جانا چاہئے

عراق عالم بشریت میں اصلاح کرنے والے ہمارے آخری امام عج کی حکومت کا مرکز ہوگا لہٰذا عراقیوں کو اس دن کی تیاریوں میں لگ جانا چاہئے



14/5/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی  دام ظلہ  الوارف  نے  ولادت با سعادت  حضرت امام زمانہ  عج  کے پر مسرت موقع پر اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں  عراق اور بیرون عراق سے  آئے  ہوئے  زائرین سے ملاقات  میں انہیں اس بابرکت مناسبت پر  مبارکباد پیش کی   زائرین نے  بھی مرجع عالی قدر دام ظلہ  کی  خدمت با برکت میں مبارکباد باد پیش  کرتے ہوئے  قیمتی وقت دینے  پر انکا شکریہ  ادا کیا  ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ  نے  آئے  ہوئے  زائرین سے خطاب کرتے ہوئے  تاکید فرمائی  کہ  ضروری  ہے  کہ  ہم ائمہ  اطہار علیہم السلام اور خاص کر امام زمانہ  عج  کی عظمت اور اہمیت کا ادراک  کریں اوراپنی عمر کے ہر پڑاؤ پر  ہمیشہ یہ فکر کرتے  رہیں کہ  ہم جو سانسیں صرف کر رہے ہیں   یا جو اعمال انجام دے  رہے ہیں ان میں انکی عج  مرضی شامل  حال ہونی چاہئے۔
انہوں نے  مزید بیان فرمایا کہ   ہمیں ائمہ اہلبیت علیہم السلام   کے ارشادات  کی روشنی  میں خود کو مزین کرنا چاہئے  اسلئے  کہ  انکے ارشادات  ہی حقیقی اسلام  کے ارشادات ہیں  ۔   نیز ہمیں آپس میں درگذر کرنے اور محبت کی فضا کو عام کرنا چاہئے  اور ان مہم مناسبتوں کو باقی رکھنے کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے اسلئے کہ یہ مناسبتیں مؤمنین کو بہت عزیز ہونے کے ساتھ ساتھ شعائر اللہ میں شامل ہیں  ۔
عراقی صورتحال  کے پس منظر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ  نے  ارشاد فرمایا کہ  عراقیوں  کو اپنی  مٹی  کی قدر و منزلت سے مکمل واقفیت ہونی چاہئے  اسلئے کہ  یہی مٹی  آخری امام عج  کی حکومت کا مرکز   قرار پائے  گی  اور وہی  عج پوری  عالم بشریت  میں اصلاح کرنے  والے  ہیں جبکہ  پوری  دنیا ظلم و جور سے بھر چکی  ہوگی  انہیں نجات دلانے والے ہیں  تاکہ  اسے  عدل و انصاف سے  پر کریں   اسلئے  عراقیوں کے لئے  ضروری  ہے کہ  اس مبارک دن کی تیاریوں میں لگے رہیں ۔  
آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ  نے  زائرین کے  فقہی و عقائدی  سوالوں  کے جوابات بھی دیئے  اور مؤمنین کی جانوں کی حفاظت  اور انکی ثابت قدمی اور اصلاح  کیلئے  بھی دعائیں فرمائیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں