حکومتیں آتی جاتی رہینگی لیکن عوام باقی ہے اور رہیگی اسلئے ہم سب کے لئے لازمی ہے کہ اپنے وطن کے امن و امان، اسکی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کریں

حکومتیں آتی جاتی رہینگی لیکن عوام باقی ہے اور رہیگی اسلئے ہم سب کے لئے لازمی ہے کہ اپنے وطن کے امن و امان، اسکی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کریں



10/6/2018


اپنے شہیدوں اور زخمیوں کیلئے جتنا بھی ہم پیش کر دیں پھر بھی  انکی جانب سے پیش کی گئی قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے۔

مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے بصرہ میں مؤمنین سے ملاقاتوں میں مرجع عالی قدر دام ظلہ کی دعائیں اور انکا پیغام ان تک پہنچایا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے تاکید فرمائی کہ ضروری  ہے کہ عراقی عوام کے اندر خاص طور پر  آنے والی نسلوں میں  وطن سےمحبت کو کاشت کریں اسلئے کہ  حکومتیں آتی جاتی رہینگی لیکن عوام باقی ہے اور رہیگی اور وہ ہی ملک کی عزت ہیں اسلئے ہم سب کے لئے لازمی ہے کہ ہم سب اپنے اپنے موقع و محل کے حساب سے اپنے وطن کے امن و امان اسکی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کریں۔
موصوف نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا فرمان نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ  ’’شہیدوں اور زخمیوں کے خانوادوں کی دیکھ بال اور انکی ضرورتوں کو پورا کرنا بہر حال ہم سب کے لئے لازمی  ہے” خاص کر جب کے ہم ماہ رمضان المبارک کی برکتوں کے سائے میں اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں اور یہ مبارک مہینہ  رحمت، الفت، ایک وطن کے شہریوں کے درمیان وحدت کا مہینہ ہے۔
انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ اپنے شہیدوں اور زخمیوں کیلئے جتنا بھی ہم پیش کر دیں پھر بھی انکی جانب سے پیش کی گئی قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے اور انکی قربانیوں کے ہی سبب عراق نے عزت پائی ہے اور مقامات مقدسہ اور ناموس کی حفاظت ہوئی ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں