حجۃ الاسلام شیخ علی النجفی صاحب نے شہداء کے خانوادوں سے ملاقات میں فرمایا

حجۃ الاسلام شیخ علی النجفی صاحب نے شہداء کے خانوادوں سے ملاقات میں فرمایا



10/6/2018


حضرت امام زمانہ عج کے ظہور اور آنے والی نسلوں تک آپ لوگ عراق کی عزت و کرامت اورعزت و افتخار کا باعث ہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں کربلاء کے شہداءکی قربانیوں کی عکاسی کرتی ہے  
ہمارے جوان خدا اور اسکے رسول (ص) اور امام زمانہ عج  کی امانت ہیں لہذا  انکو ثقافتی اقدار سے دور کرنے کی کی جانے والی تمام کوششوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کا فریضہ ہے۔

مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے صوبہ کوت (واسط) میں شہداء  کے خانوادوں سے ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں اور انکے ارشادات نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے شہداء کے پاک خون ہمارے لئے باعث فخر ہیں اور یہ کربلاء کے خونی انقلاب کی عکاسی کرتی ہیں اور آنے والی نسلوں تک  آپ  لوگ عراق کی عزت و کرامت اورعزت و افتخار کا باعث ہیں اور انکی قربانیاں کربلاء کے شہداء کی قربانیوں کی عکاسی کرتی ہے اور آنے والی   نسلیں عراقیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی عظیم قربانیوں پر فخر کرتی رہیں گی اور واضح رہنا چاہئے کہ یہی قربانیاں عراق کی وحدت، عزت و کرامت اور شرف کی حفاظت کی بنیاد ہے اگر یہ قربانیاں نہ ہوتی تو آج عراق آزاد نہ ہوتا۔
حجۃالاسلام شیخ علی نجفی صاحب نے اپنے اسی دورے کے ضمن میں علاقئہ احرار کے مؤمنین، معاشرے کے معزز افراد اور قبیلوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی اور فرمایا کہ ہمارے قبیلے عراق کی عزت و کرامت، شہامت، قوت اورحقیقی اسلام کے پرچم کو آج بھی بلند کرتے ہوئے اپنے عہد و پیمان پر باقی ہیں اور ان شاء اللہ باقی رہینگے اور یہ سب اسلئے ممکن ہوا کیونکہ وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف  اور مراجع عظام کے ارشادات کے پابند ہیں۔
موصوف نے مزید بیان فرمایا کہ ظالم و جابر حکومتوں سے لوہا لیتے ہوئے آج اپنے آباء و اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے جوانوں کو انکے آباء و اجداد کی قربانیوں اور انکے دین و مذہب و ثقافتی اقدار سے دور کرنے کی کی جانے والی ہر کوششوں کا ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے  اسلئے کہ ہمارے جوان اللہ، اسکے رسول ؐ اور امام زمانہ عج کی امانت ہیں اور ہمیں اللہ، رسول ؐ اور وقت کے امام عج کی خدمت میں اسکا جواب دینا ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں