مراجع کرام کی ملاقات

مراجع کرام کی ملاقات



10/6/2018


حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق الفیاض دام ظلہ الوارف کا انکے وفد کے ہمرا ہ پرتپاک خیر مقدم فرمایا  
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے دو عظیم مرجع نے اپنی اس ملاقات میں امت مسلمہ خصوصا مؤمنین کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پروردگار عالم سے دعا کی ہماری اس امت کو اصلاح اور ہدایت کے راستے پر باقی رکھے۔
واضح رہے کہ ماہ مبارک رمضان کی برکتوں  کے زیر سایہ مراجع کرام آپسی ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہیں تاکہ امت  کے مسائل پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں