مؤمنین کو دعوت دیتا ہوں کہ یتیموں کی مکمل کفالت کریں

مؤمنین کو دعوت دیتا ہوں کہ یتیموں کی مکمل کفالت کریں



16/6/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عید الفطر کے مبارک ایام میں مبارکباد کی خاطر آنے والے مؤمنین سے اپنےخطاب میں نصیحتیں اور ضروری ارشادات کے بعد یتیموںاور محتاجوں کی کفالت و مدد، انکی ضرورتوں کو پورا کرنے پر تاکید فرمائی تاکہ انکی زندگی کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے اور انہیں بھی معاشرے میں پْر وقار اور باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہو سکے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  مزید فرمایا کہ  میں مؤمنین کو  دعوت  دیتا ہوں کہ  یتیموں کی خدمت کریں  اور انکی مادی و معنوی کمک اور ان سے مسلسل رابطے کے سلسلے کو جاری  و ساری رکھیں اسلئے کہ شہیدوں نے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں اور انکی اولادیں امانت  ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں