پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات.

پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات.



22/6/2018


 لاڑکانہ اور خیر پور سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ حقیقی زیارت یہ ہے کہ آپ کی روح مولی کی روح سے ملاقات کرے اور ایسا تب ہو سکتا ہے جب ہمارا نفس گناہوں سے پاک ہو. اور زائر امام حسین علیہ السلام کا مقام بتاتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ نے ارشاد فرمایا کہ زائر امام حسین علیہ السلام کے سب سے پہلے خدا گناہ معاف فرما دیتا ہے اور ہر قدم پر ملائکہ اس کے لیے استغفار کرتے ہیں. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں