پاکستان اور انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان اور انڈیا کے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



26/6/2018


بھکر جھنگ بریلی اور دہلی سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی سے علمی استفادہ تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اے زائرین کرام آپ نے اس دفتر میں قدم رکھا ہے. اور آپ کا حق میری گردن پر ہو گیا ہے اور وہ حق یہ ہے کہ میں آپ کو بتاؤں کہ زیارت قبول کیسے ہوتی ہے چونکہ زائرین کا اہم مقصد یہ ہوتا کہ خدا ان کی زیارت قبول فرمائے.
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ میرا فریضہ ہے کہ آپ کو بتاؤں کہ زیارت کیسے قبول ہوتی ہے اور اس کے لیے مجھے نصیحت کے کچھ جملے کہنے ہونگے اور نصیحت کے جملے کڑوے ہوتے ہیں آپ ناراض تو نہیں ہونگے. جس کے جواب میں زائرین نے فرمایا قبلہ ہم نائب امام کی مبارک زبان سے نصیحت کے جملے ہی سننے آے ہیں.
مومنین کو زیارت کی قبولیت کی نشانی بتاتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ زیارت کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ آپ کے کردار کے اندر مثبت تبدیلی آے. آخر پر آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں