پاکستان کے صوبہ کے پی کے سے آئے ہوئے وفد کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان کے صوبہ کے پی کے سے آئے ہوئے وفد کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



28/6/2018


ڈیرہ غازی خان اور پارہ چنار سے آئے ہوئے مومنین نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی زیارت کرنا تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اے زائرین کرام آپ کے کردار سے زیارت امام علی علیہ السلام اور زیارت امام حسین علیہ السلام کی خوش بو آنی چاہیے. اور جب لوگ واپسی پر آپ سے سوال کریں کہ آپ  زیارت کے بعد بدل کے آئے ہیں آپ کو کس نے بدلا. تو جواب میں آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حر علیہ السلام کو بدلا.
مزید برآں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر مومن اپنے آپ کو نجف اشرف اور کربلا میں نہ بدل سکے تو اور کہاں بدلے گا.
آخر پر آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں