حضرت امام زمانہ عج کے ظہور کے وقت سے نجف اشرف شیعوں کی عالمی حکومت کا دارالحکومت ہوگا

حضرت امام زمانہ عج کے ظہور کے وقت سے نجف اشرف شیعوں کی عالمی حکومت کا دارالحکومت ہوگا



28/6/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق اور بیرون عراق سے زیارت کو آئے مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ پوری دنیا میں نجف اشرف کے دفاع کیلئے مؤمنین کرام کے مواقف درحقیقت صحیح دین و عقیدے  کا دفاع ہے اسلئے کہ حضرت امام زمانہ عج  کے ظہور کے وقت سے نجف اشرف شیعوں کی عالمی حکومت کا دارالحکومت ہوگا۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ مؤمنین کرام کو اپنے نفس کے محاسبے کے ساتھ ساتھ روزانہ کی زندگی میں صادر ہونے والی غلطیوں  اور غیر مناسب باتوں کو روکتے ہوئے ان کو صحیح کرنے اور انکو چھوڑنے پر شدید دھیان دینا چاہئے۔  
ماہ مبارک رمضان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  انہوں نے فرمایا کہ مبارک مہینہ تہذیب نفس اور مثبت تغیر و تبدیلی کیلئےخدا  نے عظیم  و نایاب موقع کے طور پر ہمیں فراہم کیا لہٰذا یہ باقی کے مہینوں میں بھی جاری و ساری رہنا چاہئے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں