حجت الاسلام والمسلمین علامہ سخاوت حسین سندرالوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

حجت الاسلام والمسلمین علامہ سخاوت حسین سندرالوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



4/7/2018


امریکہ میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ کے وکیل حجت الاسلام والمسلمین علامہ سخاوت حسین حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.
اس ملاقات میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ سخاوت حسین حفظہ اللہ نے امریکہ میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا. اور ان مسائل کے حل کے حوالے سے کی جانے والی اپنی کاوشوں کو بیان کیا. اور اس حوالے سے مرجع عالی قدر دام ظلہ سے علمی و عملی رہنمائی بھی حاصل کی. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا کہ غیر مسلموں کے سامنے  اس اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنے کی ضرورت ہے جو غدیر کے واسطے سے ہم تک پہنچا ہے. آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سخاوت حسین کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات کیلئے دعا فرمائی. دوسری جانب آئے ہوئے معزز مہمان نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر دام ظلہ کا  شکریہ ادا کیا.


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں