مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکلاء و معتمدین افواج عراق اور مجاہدین کے شانہ بشانہ

مرجع عالی قدر دام ظلہ کے وکلاء و معتمدین افواج عراق اور مجاہدین کے شانہ بشانہ



5/7/2018


 مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف کے معتمد حجۃ الاسلام سید حسن یاسری صاحب نے صوبہ ناصریہ  میں افواج عراق اور خصوصا حشد شعبی  کے کیمپوں کا دورہ  کیا۔
حجۃ الاسلام سید حسن یاسری صاحب نے بتایا کہ عراق اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کی  خاطرمورچوں پر اپنی جانیں ہتھیلی پر لئے  موجود ہمارے بہادروں کی برکت سے آج پورا عراق امن و امان اور اطمینان کے ساتھ  اپنی  زندگی بسر کر رہا ہے انہوں نے افواج عراق اور حشد شعبی کے جوانوں کی قربانیوں کو ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری یہ خدمات انکی قربانیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی جانب سے مسلسل میدان جہاد میں نبرد آزما مجاہدین اور انکے کیمپوں کا دورہ  جاری ہے تاکہ انکی معنوی و مادی مدد کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں