حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد ایران کا خصوصی وفد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں

حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد ایران کا خصوصی وفد مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں



2/8/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے حرم حضرت امام رضا علیہ السلام  کے خصوصی وفد سے اپنے خطاب میں اہل بیت علیہم السلام کے مقامات مقدسہ، عتبات عالیات، مقدس ضریحوں کی اہمیت و منزلت و رفعت اور مقامات مقدسہ کی زیارت کو آنے والے زائرین کے دلوں میں پیدا ہونے والی معنویت و روحانیت کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جنتی ہونے کے لئے صرف ضریحوں تک پہنچ جانا اور اسے بوسہ دے دینا کافی نہیں ہے بلکہ ہماری شخصیت میں مثبت تبدیلی آنی  چاہئے اور اس مثبت تبدیلی کی اہم نشانی  یہ  ہے کہ ان گناہوں کو معاف کرایا جائے کہ جو سرزد ہو چکے ہیں اور آئندہ ان گناہوں کو ترک کرنے کا پختہ عزم و وعدہ کرے واضح رہے کہ  ائمہ علیہم السلام ہماری شفاعت اس وقت تک نہیں فرمائیں گے جب تک ہم رضائے پروردگار کے حصول کو اپنا ہدف نہیں بناتے  
مہمان وفد میں شامل حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے قاری اور مؤذن نے قصائد پیش کئے اور علم مبارک کی زیارت کروانے کے ساتھ ساتھ انکی خدمت میں تبرک پیش کرتے ہوئے  قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں