مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا وفد حج پر جانے والوں کی خدمت کے لئے روانہ

مرکزی دفتر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا وفد حج پر جانے والوں کی خدمت کے لئے روانہ



12/8/2018


روانگی سےقبل ارکان وفد کی مرجع عالی قدر ظلہ الوارف کی خدمت میں حاضری  

 مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں  حج پر جانے والوں کی خدمت کے لئےعازم سفرمرکزی دفتر کے وفد سے خطاب کرتے  ہوئے انہیں اس سال جو توفیق نصیب ہوئی ہے اس پرمبارکباد پیش کی اور تاکید فرمائی کہ  مختلف ممالک سے آنے والے محترم حاجیوں اور زائرین سے رابطہ قائم رکھیں اورانہیں مذہب اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی جانب متوجہ فرمائیں ساتھ ساتھ  انہیں آپسی اتحاد اور باب مدینۃ العلم نجف اشرف اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات اور انکے ارشادات و فرامین سے متمسک رہنے کی رغبت دلائیں اسلئے کہ  اہل بیت علیہم السلام کا جو مذہب ہے وہی حق کا مذہب اور صراط مستقیم ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حج بیت اللہ  کی خصوصی عبادت کی نعمت اور اسکی اہمیت  اور اسکے فوائد پر متوجہ کرتے ہوئے انھیں یاد دہانی کرائی کہ رسول اللہ (ص) کی قبرمطہر کے قریب جناب فاطمہ زہراء (ع) کا خصوصی حجرہ مبارک تھا اور اسی حجرے میں حضرت امام حسین (ع) کے غم میں پہلی مجلس منعقد ہوئی تھی جسکے خطیب حضرت رسول اکرم (ص) سامعین حضرت امیر المؤمنین (ع) سے لیکرحضرت امام حسین (ع) اور جناب فضہ(ع)  تھیں لہذا وہاں پہنچ کر اس مجلس کو ضرور یاد کریں۔  
انہوں نے مزید فرمایا کہ قبر رسول اکرم (ص) کے قریب سورہ نساء کی آیت نمبر ۶۴ وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلاَّ لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُواْ أَنفُسَهُمْ جَآؤُوكَ فَاسْتَغْفَرُواْ اللّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُواْ اللّهَ تَوَّاباً رَّحِيماً
(اور ہم نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر صرف اس لئے کہ حکِم خدا سے اس کی اطاعت کی جائے اور کاش جب ان لوگوں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تھا تو آپ کے پاس آتے اور خود بھی اپنے گناہوں کے لئے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کے حق میں استغفار کرتے تو یہ خدا کو بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے) کی تلاوت کریں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں