تعلیمی نصاب کی اصلاح کے بغیر معاشرے اور جوان نسل کی اصلاح ممکن نہیں ہے

تعلیمی نصاب کی اصلاح کے بغیر معاشرے اور جوان نسل کی اصلاح ممکن نہیں ہے



14/8/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے تعلق رکھنے والےاساتذہ و تعلیمی اداروں کے وفد سے اپنے خطاب میں تعلیمی نصاب کی اصلاح کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ طالب علموں اور طلباء کی ثقافت کو بہتر بنانے اور ان کی حقیقی شناخت کی تعمیر کے لئے بنیادی چیز ہے  
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے انہیں نصیحتیں کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ تعلیمی نصاب کی اصلاح کے بغیر معاشرے اور جوان نسل کی اصلاح ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بیان فرمایا کہ وہ مسلسل مرکزی حکومت اور وزارت تعلیم سے تعلیمی نصاب میں اصلاح اور اسے مزید بہتر بنانے کی نصیحت کرتے رہیں ہیں اور جب تک اس حوالے سے ضروری اقدام نہیں کئے جاتے وہ نصیحت کرتے رہیں گے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کو یاد دہانی کرائی کہ ایک پوری نسل کی صحیح تربیت اور اسکی بنیاد کیلئے آپ کے کاندھوں پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اسلئے کہ آپ کا سلوک و رویہ طلاب اور مستقبل کے اساتذہ کے سلوک پر بہت اثر انداز ہےلہذا آپس میں ایک دوسروں کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوششیں کریں اور اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو بہتر سے بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوششیں کریں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں