مختلف ممالک کے حاجیوں کی مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ آمد

مختلف ممالک کے حاجیوں کی مرکزی دفتر کے وفد کی قیام گاہ آمد

25/8/2018




مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی جانب سے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی سربراہی میں موجود وفد کی قیام گاہ کا مختلف ممالک سے آئے ہوئے حجاج کرام نے زیارت کی۔ وفد کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے حجاج کرام کا استقبال فرماتے  ہوئے  ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا پیغام اور دعائیں نقل فرمائیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  مہمان حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نجف اشرف سے مسلسل رابطے میں رہنے  اور اسلام و اہلبیت علیہم السلام کی ثقافت اور اخلاق سے آگاہی حاصل کرنے پر تاکید فرمائی  اسلئے کہ یہی دنیا و آخرت دونوں میں انسان کی حقیقی سعادت کا ذریعہ ہیں۔


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں