جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام تمام خیر کا منبع و مصدر ہونے کےساتھ ساتھ عطاوکرم کا وہ سر چشمہ ہیں کہ جو ہمیشہ جاری و ساری رہیگا

جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام تمام خیر کا منبع و مصدر ہونے کےساتھ ساتھ عطاوکرم کا وہ سر چشمہ ہیں کہ جو ہمیشہ جاری و ساری رہیگا



1/9/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے خطاب کرتے ہوئےارشاد فرمایا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور رسول خدا ؐ کے نزدیک جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی خصوصی منزلت ہے اور وہ علیہا السلام  تمام خیر کا منبع و مصدر ہونے کے ساتھ ساتھ عطا و کرم کا وہ سر چشمہ ہیں کہ جو ہمیشہ جاری و ساری رہیگااسلئے ضروری ہے کہ مؤمنین کرام خدا کے تقرب کے حصول میں اپنی عبادتوں اور اخلاق میں انکی اقتدا اور پیروی کریں اوراپنے اہل وعیال کو جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی سیرت کی روشنی میں زندگی گزارنے کی نصیحت کریں اور اسکی عادت ڈالیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ مؤمنین کرام کو چاہئے کہ اپنی ماؤں کی منزلت کے عملی اعتراف کے ساتھ احسان اور نیکی کے عظیم منصب پر فائز ہوں اسلئے کہ انکے شیرِپاک کی تاثیراور انکی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ انکی اہل بیت علیہم السلام کے دین اور انکی ولایت و محبت پر صحیح نشوونما ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ خاندان کی یکجہتی اور آپسی تعاون اور انکی صحیح تربیت و ثقافت کے لئے ماں ایک عظیم عنصر ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں