مذاہب اسلامیہ یونیورسٹی طہران یونیورسٹی کا خصوصی وفد محضر مرجعیت میں

مذاہب اسلامیہ یونیورسٹی طہران یونیورسٹی کا خصوصی وفد محضر مرجعیت میں



1/9/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے مذاہب اسلامیہ یونیورسٹی طہران کے چانسلرجناب ڈاکٹرمحسن عبود عبادی صاحب، ڈاکٹر محمد حسین مختاری صاحب، اور بین الاقوامی امور کے انچارج جناب ڈاکٹر یحییٰ جہانگیری صاحب اور انکے وفد سے خطاب میں اصل وصحیح اسلامی افکارکی اہمیت کہ جسکو لیکر ہمارے نبی ؐ مبعوث ہوئے تھے بیان فرمائی۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ  الوارف نے بیان فرمایا کہ  ہدایت کےراستے سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام کی سیرت کی روشنی میں خدائی دستورہے اورعلم و ہدایت کا راستہ بہترین عبادت ہے اورحضرت رسول اکرم ؐ کی عظمت و منزلت   انکے ذریعہ عمل کو قول پر مقدم کرنےمیں پنہا ہےاسلئے  ہمارے لئے لازمی ہے کہ  علوم الٰہیہ کے نتائج سے خود کو بہرہ مند کرنے کیلئے عمل کو قول پر مقدم کریں۔ ساتھ ساتھ ہمیں علم و معرفت کو وسیلہ بناتے ہوئے  اسلام کی ان حقائق تک پہنچنا چاہئے کہ جسکو اسلام کے دشمنوں نے  مٹانے اور مخفی رکھنے کی کوششیں کی ہے اور کر رہے ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ  دنیا کے تمام حوزوں کی اصل و ماں حوزہ علمیہ نجف اشرف اورحضرت امام علی علیہ السلام کی برکتوں سے مشرف شہر نجف کے دروازے طلاب علوم و حقائق کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں