مؤمن کے لئےلازم ہےکہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے

مؤمن کے لئےلازم ہےکہ روزانہ کم از کم ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے



1/9/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرنے آئےعراقی اور بیرون عراق کے مختلف وفود سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اپنے دین و اخلاق میں مؤمنین اہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے کی پیروی اور پابندی کریں اسلئےکہ رضائے الٰہی کے حصول کے لئے وہی صراط مستقیم ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےتاکیدفرمائی کہ مؤمن کم ازکم روزانہ ایک مرتبہ اپنے نفس کا محاسبہ ضرور کرےاوراپنےافعال واقوال کوصحیح اورغلط اور رضائے رب کے ترازو میں تولےپھرجوغلط ہو اسکو ترک کرتے ہوئے اسے درست  کرے تاکہ تقرب الٰہی اور تقوے کے راستوں پر گامزن رہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مؤمنین کو یتیموں خاص کرحشد شعبی اورافواج عراق کے یتیموں پر خصوصی توجہ دینے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ انکی مادی و معنوی مدد کا سلسلہ جاری و ساری رہے اسلئے کہ وہ تمام عراقیوں کی گردنوں پر امانت ہیں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں