غدیر دین الٰہی کے مکمل ہونے کی نشانی کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ؐ کے حقیقی دین کا تسلسل ہے

غدیر دین الٰہی کے مکمل ہونے کی نشانی کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ؐ کے حقیقی دین کا تسلسل ہے



1/9/2018


مکہ مکرمہ میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  کی سربراہی میں مرکزی دفترمرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے وفد نے ارکان حج مکمل کرنے کے بعد  بمناسبت عید غدیر سویڈن میں زندگی بسر کر رہے عراقیوں کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت فرمائی۔  
اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے فرمایا کہ غدیر میں دین الٰہی مکمل ہوا ہے اور اسکے  ساتھ ساتھ غدیر حضرت علی علیہ السلام  کے ذریعہ رسول اللہ ؐ کےحقیقی دین کا تسلسل ہے۔  
انہوں نے بیان فرمایا کہ ہمیں اس عظیم مناسبت سے امت میں اصلاح، رواداری، محبت اور آپسی  وحدت کا درس حاصل کرنا چاہئے اسلئے کہ اسے رسول اللہ ؐ نے اپنے دست مبارک سے تحریر اور حضرت علی علیہ السلام نے اپنے اعمال سے ثابت کیا ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ ہر وہ شخص کہ جو نجف اشرف کہ جودنیا کے تمام حوزوں کی اصل و ماں ہونے کے ساتھ ساتھ حضرت علی علیہ السلام کی برکات کا مرکز ہے کے نور سے فیضیاب ہونا چاہتا ہے نجف اشرف اسکے لئے اپنی آغوش پھیلائے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس میں مکہ میں موجود مراجع عظام (حفظھم اللہ) کے دفاتر کے وفود کے علاوہ  مؤمنین کرام نے شرکت فرمائی۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں