اسلامی معاشرے کو چاہئےکہ اپنی اصلاح کو یقینی بناتے ہوئے، بری عادتوں کو ترک اور اچھی عادتوں کو فروغ دیکر مزید بہتر و مستحکم بنائے

اسلامی معاشرے کو چاہئےکہ اپنی اصلاح کو یقینی بناتے ہوئے، بری عادتوں کو ترک اور اچھی عادتوں کو فروغ دیکر مزید بہتر و مستحکم بنائے



8/10/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے سماوہ کے مؤمنین سے خطاب میں پدرانہ نصیحتوں کے بعد ارشاد فرمایا کہ اسلامی معاشرے کو چاہئے کہ دین میں غور وفکر، حلال و حرام کی معرفت اور درگذری کی صفت سے خود کو آراستہ کرتے ہوئے اپنی اصلاح کو یقینی بناتے ہوئے، بری عادتوں کو ترک اور اچھی عادتوں کو فروغ دیکر مزید بہتر و مستحکم بنائے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے مراقد مقدسہ کی زیارات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ان زیارتوں کو غنیمت سمجھتے ہوئے مؤمن کو اپنے اندر اور پھر معاشرے میں مثبت تبدیلی، قرب الہی اور تقوے کے مراتب میں مزید بہتری کی جانب  گامزنی کو یقینی بنانا چاہئے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں