دین اورعدل کی بقا کیلئے مجالس امام حسین علیہ السلام ضروری ہیں

دین اورعدل کی بقا کیلئے مجالس امام حسین علیہ السلام ضروری ہیں



8/10/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ایام عزا میں عراق کے مختلف صوبوں، شہروں کا دورہ کیا اور مجالس امام حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اور وہاں عزاداروں سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں، نصیحتیں اور ارشادات نقل فرمائے 
انہی زیارتوں کے ضمن میں موصوف نے بابل  میں عزاداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے اللہ رب العزت اور رسول اللہ ؐ کی نظر میں شعائر حضرت امام حسین علیہ السلام کے احیاء کی اہمیت  کو بیان کیا اسلئے کہ شعائر حسینیہ کا احیاء در حقیقت  انسانی ضمیر کا احیاء  ہے، عدل الٰہی کی فضا کو ہر اس شخص کے لئے عام کرنا ہے کہ جو عطائے حسینی کے نور سے خود کو منور کرنا چاہتا ہے اسکے ساتھ ساتھ یہ رسول اللہ ؐ سے وفاداری  ہے اسلئے کہ وہ ؐ اپنے ان اہلبیت  علیہم السلام کے سب سے پہلے سوگوار ہیں کہ جن پر باغی گروہ نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے۔
اسی ضمن میں حفریہ کے علاقے میں ماتمی انجمنوں کا استقبال کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں اور نصیحتیں نقل فرمانے کے بعد واقعہ  کربلاء کی یاد کو باقی رکھنے کی اہمیت  پر زور دیا اور ارشاد فرمایا کہ  اسکا مومنین اور عراقیوں کے دلوں میں بہت بلند مقام ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں