عراقی حسینی ہیں اور حسینی ہی رہینگے

عراقی حسینی ہیں اور حسینی ہی رہینگے



8/10/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ایام عزا میں عراق کے مختلف صوبوں، شہروں کا دورہ کیا اور مجالس امام حسین علیہ السلام میں شرکت  فرمائی اور وہاں عزاداروں سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں، نصیحتیں اور ارشادات نقل فرمائے 
انہی زیارتوں کے ضمن میں موصوف نے   ذي قار/ناصريہ، سوق الشيوخ اورشطرہ میں مجالس امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی اورتمام تر مشکلات  کے باوجود شعائر حسینیہ کے احیاء میں انکے کردار پر داد و تحسین پیش کرتے ہوئے  فرمایا کہ یہ صرف شعائر حسینیہ کا احیاء نہیں ہے بلکہ پوری انسانیت کا احیاء، حقیقی اسلام کے معنی و مفہوم کو راسخ کرنا اور ان دروس اور عبرتوں کا پوری دنیا کے سامنے واضح طور پر پیش کرنا ہے کہ جسے قیام امام حسین علیہ السلام نے پیش کیا ہے اور اپنے نانا ؐ کے دین کی بقا کیلئے  اپنے اہل بیت علیہم السلام کی عظیم قربانی پیش کی۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ دین کی روشنی کو مدھم کرنے کی ناکام کوششوں میں ڈکٹیٹروں اور انکی جانب سے پیدا کئے جارہے شبہات اور تمام ترسازشوں کے باوجود عراقی حسینی ہیں اور حسینی ہی رہینگے۔
موصوف نے مزید ارشاد فرمایا کہ آج ہر عراقی  ظاہری دشمن  دہشت گردی اور تکفیر کے علاوہ  سوشل میڈیا کے ذریعہ حسینی امتداد کو محدود کرنے کی ناکام کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا  ہے اسکے لئے وہ علمی اور دینی حقائق سے دور شبہات کو رائج کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں لیکن الحمد للہ ہمارے عزادار ان کی ان تمام کوششوں سے باخبر ہیں اور پورے اخلاص و لگن کے ساتھ شعائر حسینہ کے احیاء اور بقا کے لئے  ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں اور دینے کے لئے بھی تیار ہیں اور اسکے ذریعہ انہوں نے ولایت اہلبیت علیہم السلام کی عظیم مثال پیش کی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں