حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی علامہ سید محمد علی الحلو طاب ثراہ کی تشییع جنازہ میں شرکت اور متعلقین سے اظہار تعزیت

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کی علامہ سید محمد علی الحلو طاب ثراہ کی تشییع جنازہ میں شرکت اور متعلقین سے اظہار تعزیت



13/10/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے حجۃ الاسلام علامہ سید محمد علی الحلو طاب ثراہ کی تشییع جنازہ میں شرکت فرمائی اور اس کے بعد وہاں موجود میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی زندگی کے متعلق اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے پوری زندگی علم و علماء اور خصوصا حوزہ علمیہ نجف اشرف کی خدمت کی انکی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ عراقیوں کے ذہن میں محفوظ رہینگی خاص طور پر وہ کہ جو دہشت گردوں کے خلاف جہاد کفائی کی انجام دہی میں انہوں نے مجاہدین کی خدمت کی ہے۔ خدا انکے درجات بلند فرمائے اور ہم  امام زمانہ عج، مراجع عظام ، حوزہ علمیہ کے اساتذہ و تلامیذ اور مؤمنین خصوصا مرحومین کے پسماندگان کی خدمت میں اس مصیبت کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں