داعشی دہشت گردوں پر عظیم کامیابی کے باوجود خطرہ ابھی باقی ہے اسلئے کہ منافقین نے خود کو معاشرے میں روپوش کرلیا ہے

داعشی دہشت گردوں پر عظیم کامیابی کے باوجود خطرہ ابھی باقی ہے اسلئے کہ منافقین نے خود کو معاشرے میں روپوش کرلیا ہے



1/11/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے نجف اشرف میں اطراف حرم مبارک کے عراقی پولیس کے عہدیداران سے مخاطب ہوتے ہوئے زائرین کی حفاظت اور امن و امان پر تاکید فرمائی۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  عراقی پولیس کے افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ  آپ کا کام بہت ہی حساس اور مہم ہے اسلئے  ضروری ہے کہ دشمنوں کے خلاف کامیابی کا محور خفیہ معلومات ہوں۔
انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ داعشی دہشت گردوں پر عظیم کامیابی کے باوجود خطرہ ابھی باقی ہے اسلئے کہ منافقین نے خود کو معاشرے میں روپوش کرلیا ہے اور وقفہ وقفہ وہ بے گناہوں پر حملے کرنے کے مواقع ڈھونڈتے رہتے ہیں اور اسکے ذریعہ وہ پورے عراق میں امن و امان کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے بیان فرمایا کہ نجف اشرف پوری دنیا کا مرکز  اور مقصد ہے اور تمام لوگوں کی اس پر نظریں لگی رہتی ہیں اسلئے کہ یہ پاک زمین حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام سے مشرف ہے لہذا آپکے کاندھوں پر  مقامات مقدسہ کے دفاع میں عظیم ذمہ داریاں ہیں تاکہ اسکا امن برقرار رہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں