ترکی سے آئے ہوئے زائرین محضر مرجعیت میں

ترکی سے آئے ہوئے زائرین محضر مرجعیت میں



2/11/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو ترکی سے آئے ہوئے زائرین کرام کو دعوت دی کہ وہ خود کو تقوی اور نیکیوں سے مزین فرمائیں اور سابقہ گناہوں اور غلطیوں سے توبہ کریں تاکہ انکی زیارتیں قبول ہوں اور دنیا و آخرت کی خوش بختیوں کے مستحق قرار پائیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے پدرانہ نصیحتیں کرتے ہوئے زائرین کی زیارتوں کی قبولیت کے شروط اور اسکی اہمیت بیان فرماتے ہوئے اسلام میں خواتین اور انکے کردار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے پاک دامنی، طہارت  اور اسلامی پردے کی پابندی پر تاکید فرمائی۔
 انہوں نے بیان فرمایا کہ مؤمنین کو پتہ ہونا چاہئے کہ خواتین بچوں کی سب سے پہلی تربیت کرنے والی ہیں اسلئے انہیں خود کو آمادہ رکھنا چاہئے تاکہ وہ بچوں کی ذمہ داریوں کو صحیح انداز میں ادا کرسکیں اور اسکے لئے انہیں جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام اور جناب زینب علیہا السلام کو نمونہ عمل بنانا چاہئے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں