مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے زائرین



2/11/2018


مرجع مسلمین و جہان تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو مختلف ممالک خصوصاعرب ممالک، جمہوری اسلامی ایران و پاکستان، ہندوستان، یورپی ممالک سے تشریف لائے زائرین سے پدرانہ نصیحتوں کے بعد بارگاہ رب العزت میں دعا  فرمائی  کہ خداوند کریم مؤمنین کی معصیت اور تمام طرح کی برائیوں سے حفاظت فرمائے، اور انکی زیارتوں کو شرف قبولیت سے نوازے جبکہ وہ  کربلاء میں اہل بیت عصمت و طہارت  علیہم السلام پر ڈھائے گئے مظالم اور انکی مصیبتوں کا پرسہ پیش کرنے کی غرض سے دنیا کے کونے کونے سے جمع ہوئے ہیں۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے زائرین کو دعوت دی کہ وہ زیارتوں میں مشغول ہیں برکتوں اور نورانیت سے خود کو فیضیاب کریں اور یہ زیارت مؤمنین کی زندگی اور سلوک پر اس طرح اثر انداز ہو کہ ایک مؤمن معاشرے کا عمل وجود میں آئے کہ جسمیں سب کے لئے بھلائی ہو۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں