حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کاحضرت امام علی علیہ السلام بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کاحضرت امام علی علیہ السلام بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ



7/11/2018


عراق کو دہشت گردی سے آزادی اللہ اورعراق کے مخلصین کی قربانیوں کے سبب حاصل ہوئی ہے۔
مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےحضرت امام علی علیہ السلام بریگیڈ  کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں  بریگیڈ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ دہشت گردوں مقابلے میں حشد شعبی نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور ثبات قدمی،  طاقت،  اللہ اورعراق کے مخلصین کی قربانیوں کے سبب عراق کو دہشت  گردوں پر عظیم فتح حاصل ہوئی  ہے۔
حجۃ الاسلام  شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ   پوری عراقی عوا م افواج عراق، حشد شعبی انکے بہادروں ، زخمیوں اور شہداء  کے ممنون منت ہیں اور نسل در نسل  انکی بہادری کے قصے نقل ہوتے رہیں گے ۔  
  اربعین کی زیارت میں حضرت امام علی علیہ السلام بریگیڈ کے جوانوں کی کاوشوں  کی مدح سرائی  فرماتے ہوئے  دعائیں فرمائیں کہ خدا آپ لوگوں کو اجر جزیل عنایت  کرے اور آپ کی  قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں