حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کے دست مبارک سے حسینیہ الحرمین کا افتتاح

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کے دست مبارک سے حسینیہ الحرمین کا افتتاح



7/11/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کےمدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے نجف اشرف میں جمہوری اسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے مؤمنین کرام کی جانب سے نو تعمیر حسینیہ الحرمین کا افتتاح فرمایا مؤمنین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےفرمایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے زائرین کی خدمت عظیم نعمت ہے جسکے  لئے  قربۃ الی اللہ کی نیت ہونی چاہئے  اسلئے  کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھی اپنی قربانیاں قربۃ الی اللہ پیش کی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ جب ہم انکی مصیبتوں کا احیاء کریں، زائرین کی خدمت کریں اور شعائر حسینیہ  کا اہتمام فرمائیں تو یہ سب کے سب قربۃ الی اللہ  کی نیت سے اور خدا کی رضا کے لئے ہو۔  
انہوں نے مزید فرمایا کہ حضرت امام حسین  علیہ السلام کے پاس جو کچھ بھی تھا انہوں نے سب کچھ امت کی اصلاح  کیلئے راہ خدا میں دے دیا اسلئے لازمی ہے کہ ہم بھی نیک اور صالحین میں سے ہوں تاکہ امام حسین علیہ السلام کی قربانیوں سے وفاداری  کا کم از کم یہی حق ہم سےادا ہوسکے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں