جوان امت کا سرمایہ اور اسکے مستقبل کی بنیاد ہیں

جوان امت کا سرمایہ اور اسکے مستقبل کی بنیاد ہیں



12/11/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے منعقدہ مجلس غم میں شرکت فرماتے ہوئے وہاں جوانوں سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جوان امت کا سرمایہ ہیں، اسکے مستقبل  کی بنیاد ہیں اور امت میں مزید بہتری، اصلاح، تغییر و تبدیلی کے لئے ان سے سب کی امیدیں وابستہ ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ حضرت امام حسن علیہ السلام اپنے نانا رسول اللہ اور اپنے بابا حضرت علی علیہما السلام  کے دین اور مقاصد کے حامل تھے لیکن کچھ لوگوں کے علاوہ  اس وقت کے معاشرے نے انکا ساتھ نہیں دیا اور انہیں چھوڑ دیا اسکے نتیجے میں حضرت امام حسن علیہ السلام کو معاویہ کے ساتھ ہدنہ کو منظور کرنا پڑا اسلئے معاشرے کی تہذیب و ثقافت بہت ضروری ہے ساتھ ساتھ حقیقی اور صالح نمائندوں کا ساتھ دینا بھی مہم ہے اور بغیر کسی شک و شبہ کے اہل بیت علیہم السلام ہمارے رہبر اور ہماری اصلاح کرنے والے  ہیں  اور وہ علیہم السلام تمام لوگوں پر خدا کی طرف سے حجت ہیں اسلئے جوانوں کو چاہئے کہ وہ بیدار رہیں تاکہ انہیں جو لوگ بھی انکو صحیح راستے سے بھٹکانا چاہتے ہیں اور انکے عقائد اور افکار کو منحرف عقائد و افکار سے آلودہ کرنا چاہتے ہیں کامیاب نہ ہونے پائیں۔ 
موصوف نے مزید بیان فرمایا کہ ہماری یہ مجالس ہمارے لئے سالانہ آپس میں مؤمنین سے ملاقات کا موقع فراہم کرتی ہیں اور ہمیں ان مجلسوں میں شریک ہوکے اپنے افکار و عقائد کو درست کرنا چاہئے اور وہ معلومات جو ہمیں حاصل ہوتی ہیں انہیں اہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے ہوئے راستے اور انکی نصیحتوں کی روشنی میں درست کریں لہذا ضروری ہے کہ  ہمیں ان مجالس حسینیہ کو باقی رکھیں اور اس سے صحیح اور حقیقی فائدہ حاصل کریں تاکہ  ہمارا پورا کا پورا معاشرہ حسینی بنا رہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں