آج عراق کی بقا شہداء کے پاک خون کی وجہ سے ہے کہ جنہوں نے واقعہ کربلاء سے درس لیتے ہوئے مقامات مقدسہ کے دفاع میں اپنی قربانیاں پیش کی۔

آج عراق کی بقا شہداء کے پاک خون کی وجہ سے ہے کہ جنہوں نے واقعہ کربلاء سے درس لیتے ہوئے مقامات مقدسہ کے دفاع میں اپنی قربانیاں پیش کی۔



12/11/2018


مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نجف اشرف عراق کے نمائندوں نے زیارت اربعین کے موقع پر کربلا جانے والے راستوں پر حرم حضرت امیر المؤمنین ، حرم حضرت امام حسین، حرم حضرت عباس علیہم السلام اور باقی اماموں اور مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے  شہیدوں کی تصویروں کو آویزاں اور انکی تصاویر کی نمائش کا انتظام کیا تاکہ انکے ذکر کو باقی رکھا جائے اور آنے والی نسلوں کو انکی قربانیوں اور انکی مجاہدانہ  زندگی سے واقف رکھا جائے۔
نجف اشرف کے علاقے کوفہ میں اس خدمت کو انجام دینے والے حجۃ الاسلام سید عبد اللطیف عمیدی صاحب نے بتایا کہ ہم پر واجب ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کی یادوں کو باقی رکھیں اسلئے کہ انہوں نے دین اور وطن کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔
انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ آج عراق کی بقا شہداء کے پاک خون کی وجہ سے ہے کہ جنہوں نے واقعہ کربلاء سے درس لیتے ہوئے مقامات  مقدسہ کے دفاع میں اپنی قربانیاں پیش کی  اسلئے ضروری ہے کہ ہم ان اعمال کے ذریعہ شہداء کے تئیں اپنی وفاداری کا ثبوت دیں اسلئے کہ وہی امت جینے کا حق رکھتی ہے کہ جو اپنے وفاداروں کی یادوں کو باقی رکھتی ہے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں