دشمنان اسلام و انسانیت کی لاکھ کوششوں کے باوجود عراق محمدی علوی اور حسینی ہے اور رہے گا

دشمنان اسلام و انسانیت کی لاکھ کوششوں کے باوجود عراق محمدی علوی اور حسینی ہے اور رہے گا



12/11/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت کے سوگ کے ایام پر حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوکر پرسہ پیش کرنے آنے والے زائرین کی خدمت اور ممکنہ مدد کے لئے نجف اشرف میں داخل ہونے والے راستوں پر نصب خیموں اور مواکب کا جائزہ لیا۔
 انہوں نے فرمایا کہ ہر وہ شخص کہ جسے اس خدمت کی توفیق نصیب ہوئی ہے اس نے اپنے لئے جنت کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے  اور ان کا یہ عمل سیرت اہلبیت علیہم السلام کو لوگوں پر اجاگر رکھنے کا بہترین وسیلہ ہے اور  جبکہ ہم رسول اللہ ؐ کی رحلت کا پرسہ پیش کرنے کے لئے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت  با برکت میں حاضر ہوئے ہیں  ۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ   نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے  انکی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی دعائیں ، انکی نصیحتیں اور ارشادات نقل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں فرمایا کہ دشمنان اسلام و انسانیت کی لاکھ کوششوں کے باوجود عراق محمدی علوی اور حسینی ہی رہے گا اور ایک دن ایسا آئے گا کہ اس خدمت کی جزا  اسے وقت کے امام ؑ کی دار الحکومت  کے شرف کے طور پر ملے گی۔
موصوف نے زیارت کو منظم طریقے سے منعقد کرنے پر افواج عراق، مسلح تنظیموں اور رضاکارانہ طور پر خدمت انجام دینے والوں، خاص کر حشد شعبی کے بہادر جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں قبر امیر المؤمنین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام، امام زمانہ عج اورمؤمنین کی خدمت میں رحلت پیغمبر ؐ کی تعزیت پیش کرتے ہوئے انکی زیارتیں مقبول بارگاہ ایزدی ہوں دعائیں فرمائیں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں