مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں علمائے لبنان کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں علمائے لبنان کا وفد



15/11/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف  میں حجۃ الاسلام علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ کے ساتھ لبنان سے آئے علمائے کرام کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ حقیقی محمدی افکار کہ جو صرف اہل بیت محمد علیہم السلام کے ذریعہ ہم تک پہنچے ہیں  اسےاور اسکے ساتھ ساتھ شعائر دینیہ کی نشر و اشاعت کی جائے تاکہ امت میں جان باقی رکھنے کے لئے یہ اہم اور دائمی عنصر قرار پائے اور اسکے  نتیجے میں امت مسلمہ  بھلائی اور ہدایت کے راستے پر بہتر سے بہتر انداز میں گامزن ہوسکتی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے لبنان کے موجودہ حالات اور انکی گذارشات سنتے ہوئے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ارشادات  کے بعد دعا فرمائی کہ پروردگار عالم دنیا میں  بسنے والے تمام مؤمنین کی حفاظت اور مدد فرمائے اور خصوصا علمائے لبنان کو اپنے وظائف شرعیہ ادا کرنے کی مزید توفیقات سے نوازے مزید یہ بھی تاکید فرمائی کہ عوام الناس علماء کے قول کی بنسبت عمل سے زیادہ سیکھتے ہیں اسی لئے رسول اسلام (ص) نے اعلان نبوت سے پہلے چالیس سال اپنے اعمال کو پیش کیا اس طرح سے جزیرہ عرب میں صادق و امین کے لقب سے مشہور ہوگئےاسکے بعد تقریبا تیئس سال دعوی نبوت قول و عمل  کے ذریعہ  لوگوں کی ہدایت کے لئے استعمال فرمایا اپنا کردارتقریبا  ترسٹھ سال پیش کیااور زبانی ہدایت  اسکے مقابل تیئس سال فرمائی اسکا ایک نتیجہ یہ ہے کہ آج دنیا میں کوئی ایسا بڑا شہر نہیں ہے  جس میں کوئی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (ص) کہنے والا نہ ہو۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں