عراق کے دشمنوں کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہ کی جائے چاہے وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو گئے ہوں اسلئے کہ غداری اور عراقیوں کو صفحئہ

عراق کے دشمنوں کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہ کی جائے چاہے وہ کمزور ہی کیوں نہ ہو گئے ہوں اسلئے کہ غداری اور عراقیوں کو صفحئہ



16/11/2018


ہستی سے مٹانے کی کوششیں کرتے رہنا انکی پہچان اور خاصیت ہے۔ 

مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے جنرل کاظم سلمان بوہان کی سربراہی  میں امنی تنظیموں کو وفد سے خطاب میں    افواج عراق اور امنی تنظیموں کی اہمیت  بیان فرمائی جبکہ وہ وطن اور عراقی عوام اور انکی جان ومال کی حفاظت میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے تاکید فرمائی کہ مقامات مقدسہ، عتبات عالیات کی حفاظت کے لئے افواج عراق اور تمام امنی تنظیموں کوہمیشہ بیدار رہنا چاہئے انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ عراق کے دشمنوں کے ساتھ کسی طرح کی نرمی نہ کی جائے چاہے وہ کمزور ہی کیوں نہ  ہو گئے ہوں اسلئے کہ غداری اور عراقیوں کو صفحئہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کرتے رہنا انکی پہچان اور خاصیت ہے۔ 

مہمان وفد کے سربراہ جنرل کاظم سلمان بوہان نے اپنی جانب سے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے حضور اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے  فرمایا کہ ہم  آپکی نصیحتوں اور ارشادات کے ضمن میں ہر ایمرجنسی اور ہر حالات  کا سامنا کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں 

اسی ضمن میں مذکورہ وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ   سے بھی ملاقات کی 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے افواج عراق، مختلف امنی تنظیموں اور خصوصا حشد شعبی کو انکی مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ امنی تنظیموں اپنے تمام قسموں کو ساتھ ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ 

موصوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے تاکید فرمائی کہ افواج عراق اور امنی تنظیموں کے افراد کے دلوں میں صرف اور صرف دین اور وطن ہونا چاہئے اور وہ بہر صورت سیاسی، قومی معاملات سے خود کو بے دخل سمجھیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں