رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کا پرسہ محضر مرجعیت میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کا پرسہ محضر مرجعیت میں مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر



16/11/2018


حسین نجفی دام ظلہ الوارف نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے  ایام میں تعزیت پیش کرنے آئے مؤمنین سے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ شعائر دینیہ اور زیارات کی بہر صورت حفاظت کی جائے اس لئے کہ یہ ولایت محمد و آل محمد علیہم السلام کی کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے محمد و آل محمد علیہم السلام کی جانب سے پیش کی گئی گراں قدر قربانیوں سے وفاداری  کا اظہار بھی ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق اور خصوصا ان شہروں کی اہمیت  بیان کرتے ہوئے  کہ جن شہروں کو ائمہ علیہم السلام کے زیر سایہ زندگی کی توفیق حاصل ہوئی ہے فرمایا کہ ان مقامات مقدسہ میں نورانیت اور روحانیت کی الگ فضا ہے جس سے ہمیں استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف جسطرح پہلے تھا اسی طرح ان شاء اللہ امیر المؤمنین علیہ السلام کی برکت سے مستقبل میں بھی ہدایت کا مرکز اور منبع رہیگا اور ہر وہ شخص جو صحیح ہدایت و اصلاح کا طلبگار ہے نجف اشرف اسکے لئے اپنی آغوش پھیلائے ہوئے ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں