میلاد نبوی کے پر مسرت موقع پرمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مؤمنین

میلاد نبوی کے پر مسرت موقع پرمرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مؤمنین



30/11/2018


مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں صوبہ ذی قار ،ناصریہ اور مختلف مقامات سےآئے ہوئے  مومنین اور افواج عراق اوردیگرحکومتی اداروں کے عہدیداروں سے 17 ربیع الاول  میلاد حضرت رسول خدا محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کے پرمسرت موقع پرمبارکباد پیش کرنے  آئے مومنین سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہر مؤمن کو اپنے تمام اعمال و افعال حرکات و سکنات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی رضامندی کا خیال رکھنا چاہئے اسلئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی رضامندی دنیا و آخرت کی بھلائی  ہےاور خداکی مرضی اور رضا مندی بھی انکی رضامندی اور مرضی سے ملی ہوئی ہے۔ ساتھ ساتھ مؤمنین پر واضح رہے  کہ وہ اعمال کواقوال پر مقدم رکھیں اور ہمارے معاشرے کا ہر فرد اپنے گرد و نواح کا ذمہ دار ہے جیسے والد اپنے پورے گھرانے کا،مائیں اپنی اولادوں کی،استاد اورمربی اپنے شاگردوں کا ذمہ دار ہے اگر ہمارے اعمال اس شعور کے ساتھ ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ ہم دنیا و آخرت کی بھلائی کے داستے پر گامزن ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ و آلہ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مبارک مناسبت پرحضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اورامت مسلمہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بارگاہ ایزدی سے دعا کہ امن وامان، بھائی چارگی، محبت و الفت اورترقی ملت مسلمہ کا مقدر بنے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں