مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے لبنان کے دفتر میں عید میلاد نبوی کا اہتمام

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے لبنان کے دفتر میں عید میلاد نبوی کا اہتمام



5/12/2018


مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله کے لبنان کے دفتر نے حجۃ الاسلام علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ (وکیل لبنان و شام) کی موجودگی میں جشن میلاد حضرت ختمی مرتبت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا اہتمام کیا۔ 

جشن کو خطاب کرتے ہوئے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے لبنان وشام میں وکیل حجۃ الاسلام علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ نے فرمایا کہ ہمیں ان پاکیزہ مناسبتوں سے خصوصا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کی سیرت طیبہ سے دروس و عبرتیں حاصل کرنا چاہئیے جسکے لئےانہیں خدائے عز و جل نےمبعوث فرمایا تھا کہ اسلام کو راسخ فرمائیں اور اسکی نشر و اشاعت فرمائیں تاکہ ہم دشمنان اسلام کی جانب سے اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے اسلام اور امت مسلمہ کو محفوظ رکھ سکیں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں