مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی وفد



7/12/2018


 مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام سے آئے خصوصی وفد کا پُر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں جو شرف ملا ہے اس پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے خطاب میں فرمایا کہ پروردگار عالم نے آپ لوگوں کو حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے شرف سے نواز ا ہے اور یہ شرفِ خدمت آپ لوگوں کو دعوت دیتی ہیں کہ آپ لوگ رضائے الٰہی کے حصول میں سبقت کریں اسکے ساتھ ساتھ  حرم مبارک کی مقدس جگہ اور اس عظیم شرف  کا آپ سے تقاضہ ہے کہ آپ اپنی خدمت کے اوقات میں دور و دراز کی مسافتیں طے کرکے آنے والے زائرین خصوصا ان لوگوں کے ساتھ جو آپکی زبان سے نا واقف ہیں اور عربی نہیں جانتے ان کے ساتھ حلم و بردباری، صبر اور اچھے اخلاق کا ایسا مظاہرہ کریں کہ جسکے نتیجے میں آپکا شمار ان لوگوں میں کیا جائے کہ جو اپنے اخلاق اور اپنے کلام کے ذریعہ ائمہ اہلبیت علیہم السلام کی جانب لوگوں کو دعوت دینے والے ہیں۔  
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ آپ اس طرف ضرور متوجہ رہیں کہ اس خدمت کا جو شرف اور اسکی توفیق جو آپکو ملی ہے وہ صرف اور صرف آپ لوگوں کی پاک طینت، والدین کی جانب سے صحیح تربیت و نشو نما کا نتیجہ ہے اسلئے آپ لوگوں پر واجب ہے کہ آپ لوگ اپنی ماؤں کے ساتھ احسان فرمائیں اور انکی دست بوسی  کے بعد انکا شکریہ ادا کرتے رہیں کہ کیونکہ انکے شیرِ پاک کی تاثیر کے نتیجے میں خدمت کا عظیم شرف آپ لوگوں کو ملا ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں