حشد شعبی نے قربانیاں مقامات مقدسہ، عتبات عالیات، عراق اورعراقی عوام کے دفاع میں پیش کی ہیں

حشد شعبی نے قربانیاں مقامات مقدسہ، عتبات عالیات، عراق اورعراقی عوام کے دفاع میں پیش کی ہیں



7/12/2018


حشد شعبی کے بہادروں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا "آپ کے مبارک چہروں اور بدن پر موجود غبار کو میں اپنے لئے  تبرک سمجھتا ہوں اور وہ انگلیاں کہ جو ظلم و ظالموں کے خاتمے کے لئے بندوقوں کے گھوڑوں کو دباتی ہیں احتراما میرے نزدیک میرے ہزارہا بوسوں کی مستحق ہیں‘‘
مرجع مسلمین و جهانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں صوبہ عمارہ سے تعلق رکھنے والے حشد شعبی کے جوانوں کے ہمراہ مدرسہ جناب زہراء علیہا السلام کے خصوصی وفد سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد اپنے خطاب میں انہیں دہشت گردوں کے خلاف حاصل ہوئی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ دہشت گردوں کے نجس چنگل سے عراق کو آزاد کراتے وقت جو آپ نے قربانیاں پیش کی ہیں وہ مقامات مقدسہ، عتبات عالیات، عراق اورعراقی عوام کے دفاع میں تھی اور آپ کی یہ قربانیاں  رائیگاں نہیں جائیں گی خدا آپ کو عظیم اجر دے گا اسکے ساتھ ساتھ  بروز قیامت ان شاء اللہ اہل بیت علیہم السلام آپ کے مددگار ہونگے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان فرمایا کہ آپ کے مبارک چہروں اور بدن پر موجود غبار کو میں اپنے لئے  تبرک سمجھتا ہوں اور وہ انگلیاں کہ جو ظلم و ظالموں کے خاتمے کے لئے بندوقوں کے گھوڑوں کو دباتی ہیں احتراما میرے نزدیک میرے ہزارہا بوسوں کی مستحق ہیں۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں