مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں عراقی انتخابی ہائی کمیشن کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت با برکت میں عراقی انتخابی ہائی کمیشن کا وفد



9/12/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے عراقی انتخابی ہائی کمیشن کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے خطاب میں ارشاد فرمایا کہ انتخابات سے متعلقہ قوانین عراقی عوام کے حق رائے دہندگی کی حقیقی عکاس اور اسکی حفاظت کرنے والے ہوں، اسکے ساتھ لازمی ہے کہ الیکشن اور کمیشن تمام طرح کی دخل اندازی اور تاثیر ات سے صاف شفاف ہو۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے وفد سے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ بہر صورت آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ الیکشن کمیشن کے نظام کی ہر طرح کی دخل اندازی سے حفاظت فرمائیں ساتھ ساتھ انتخابات اور کمیشن سے متعلقہ قوانین میں اصلاح کو اس طرح یقینی بنایا جائے کہ صرف اور صرف رائے دہنگان کے ارادے کی عکاس ہو۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ لوگوں کو اپنے الیکشن کارڈ کو اپڈیٹ کراتے رہنا چاہئے تاکہ ان کا حق  رائے دہندگی محفوظ رہے۔

اپنی جانب سے مہمان وفد نے گذشتہ انتخابات میں کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی تفصیل مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی خدمت میں پیش کی اور عراق میں سیاسی طور پر  بغیر کسی نزاع کے محدد مدت کے بعد الیکشن اور حکومتوں کے رد و بدل میں مرجعیت کے عظیم دور و ارشادات پر شکریہ ادا کیا اور اسے ایک ثقافت کے طور پر عراقیوں کے ذہن و دل میں رچانے و بسانے کی کوششیں کرتے رہنے کا عزم کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ نہ کہ صرف الیکشن کمیشن بلکہ پوری عراقی عوام کے نزدیک مرجعیت کی حیثیت ایک شفیق باپ کی ہے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں