مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے ٹریفک ڈائریکٹر

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں نجف اشرف کے ٹریفک ڈائریکٹر



11/12/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفتر میں زیارت کو آئے نجف اشرف کے ٹریفک ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی کوکس صاحب سے اپنی پدرانہ نصیحتوں و ضروری ارشادات میں عوام کے ساتھ حسن سلوک اور عوام کی خدمت میں بہتری لانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ نجف اشرف پوری دنیا کے منظرنامہ پر ہمیشہ رہتا ہے  اور اسکی الگ پہچان و شناخت ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ نجف اشرف کی خدمت عظیم شرف ہے اسلئے  لازمی ہے کہ ہر شخص نظام اور قانون کی پابندی کو یقینی بنائے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا کہ  خدائے عز و جل کے نزدیک ایک مسلمان کی عزت، آبرو اور کرامت سب سے عزیز ہے اسلئے  اسکی حفاظت  بہر صورت ہونی چاہئے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں