پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان سے آئے ہوئے وفود کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات



19/12/2018


ملتان اور سرگودھا سے آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی. اس ملاقات کا مقصد مرجعیت عظمی کی نصائح سے استفادہ کرنا تھا. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ زائر امام حسین علیہ السلام کا اہم مقصد یہ ہوتا ہے کہ خدا اس کی زیارت کو قبول فرمائے. اور یہی مقصد ہونا بھی چاہیے. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے مزید برآں یہ بھی فرمایا کہ اے زائرین محترم آپ نے اس چھوٹے سے دفتر میں قدم رکھ کر اس دفتر کو شرف بخشا ہے. چونکہ یہ عام قدم نہیں ہے بلکہ زائر امام حسین علیہ السلام کا قدم ہے. آخر پر مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ اے مومنین کرام آپ جس امام کی بھی زیارت کو جائیں خصوصاً امام حسین علیہ السلام کی زیارت پر آپ امام ع کو گواہ بنا کر اپنے گناہوں کا زبان سے اقرار کریں اور کہیں اے اللہ میں اپنے امام ع کو گواہ بناتا ہوں اور آپ سے وعدہ کرتا ہوں آئندہ گناہ نہیں کروں گا. آخر پر آئے ہوئے وفود نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا.


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں