مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا وفد



26/12/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفتر میں زیارت کو آئےحرم حضرت عباس علیہ السلام کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات میں خدمت انجام دینا عظیم شرف ہے اور خدمت انجام دینے والے بھی عظیم منزلت کے حامل ہیں اور یہ سب کچھ  آپکو آپکی  ماؤں کے شیرِ پاک ، نسل کی طہارت، اور صحیح تربیت و نشو نما کا نتیجہ ہے۔

اپنی جانب سے آئے  ہوئے  وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم کی جانب سے طبع کرائے گئے کچھ مجلے اور حرم کی جانب سے طبع کی گئی کتابیں  بھی پیش کی جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  انہیں اس خدمت کی توفیق پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آپکی یہ علمی و فکری  کاوشیں اہمیت کی حامل ہیں اسلئے کہ معاشرے میں یہ اثر انداز ہیں اور واضح رہے کہ ہر وہ علمی و فکری کاوشیں کہ جواہل بیت علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے سے موافق ہوں وہ دینی درسگاہوں اور پورے معاشرے کے لئے  ایک نایاب خزانہ ہیں ساتھ ساتھ وہ صدقہ جاریہ بھی ہے جس کاثواب انہیں ہمیشہ ملتا رہیگا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں