حشد شعبی کی زحمتیں، بہادری اور کارکردگیاں ہمیشہ امت کے ضمیر میں زندہ رہیں گی

حشد شعبی کی زحمتیں، بہادری اور کارکردگیاں ہمیشہ امت کے ضمیر میں زندہ رہیں گی



26/12/2018


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو آئے حشد شعبی کے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امام زمانہ  عج کے ظہور پُر نور تک حشد شعبی کی کامیابیاں امت کے ضمیر میں زندہ رہیں گی اور پھر ان شاء اللہ عراق امام عج کے ظہور کی برکت سے عدل و انصاف سے بھری حکومت  کا گہوارہ بنے گا۔

انہوں نے مزید بیان فرمایا کہ آپکی بہادری آنے والے مجاہدین کو پُر نور راستے کی طرف راستہ دکھاتی رہیں گی۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مزید بیان فرمایا کہ آپکی کامیابیاں اور آپکی فتح در حقیقت دین، ثقافت و اقدار اور عقیدے کی کامیابی اور فتح ہے اور آپ لوگوں نے یہ ثابت کر دیا ہے  کہ حضرت امام حسین علیہ السلام مؤمنین کے ضمیر، انکے دلوں، انکے مواقف اور انکی بہادری اور جہاد میں زندہ ہیں اور میں میدان جنگ میں آپکے چہرے اور بدن پر موجود غبار کو تبرک سمجھتا ہوں۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں