حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خدام محضر مرجعیت میں

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خدام محضر مرجعیت میں



3/1/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے اپنے مرکزی دفترنجف اشرف میں زیارت کو آئے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خادموں سے اپنے خطاب میں انہیں اس شرف اور نعمت کی جانب متوجہ کیا جس سے پروردگارعالم نے انہیں نوازا ہے اوروہ کہ وہ عتبات عالیات کے خادم ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی مقدس ترین مقام کے خادم بھی ہیں اور انہیں دنیا و آخرت میں خدا کی پاک و عزیز مخلوق زوار کی خدمت کا شرف ملا ہے لہذا انہیں اس شرف پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے محمد و آل محمد علیہم السلام کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کے نزدیک انکی عظیم منزلت اور کرامت ہے اور وہ خدا کی رحمت کے دروازے ہیں اور انہوں نے ہمیں دنیا و آخرت میں نجات اور ہدایت کا راستہ دکھایا ہے۔ 

مہمان وفد نے آخر میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں