مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی طاب ثراہ کے اعزاء

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی طاب ثراہ کے اعزاء



22/1/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی طاب ثراہ کےعزیزوں سے اپنے خطاب میں علماء کی اہمیت و منزلت  پر تاکید فرماتے ہوئے اصلاح امت میں علماء کے کردارکوسراہا۔

مرجع عالی قدردام ظلہ الوارف نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعدمرحوم کی بلندی درجات کے لئے خدائے عز و جل سے  دعا فرماتے ہوئے مرحوم کے پسران، اہل خاندان اوران سے محبت  رکھنے والوں کی خدمت  میں تعزیت و تسلیت بھی پیش کی۔  

اپنی جانب سے  آیت اللہ سید محمود ہاشمی طاب ثراہ    کے اہل خاندان نے   مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا انکی محبتوں اور اس مصیبت کے اوقات میں ہمدردی و تعزیت  پر شکریہ  ادا کیا۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں