مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں یورپ سے آئے ہوئے زائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں یورپ سے آئے ہوئے زائرین

23/1/2019




مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کےعہدیداروں  کے ساتھ یورپ سے زیارت کو آئے مؤمنین کے وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عالم ہجرت میں زندگی بسر کررہی میری مؤمن بیٹیوں کی مکمل اور صحیح اسلامی پردے کی پابندی عظیم ذمہ داری ہے اسکے ساتھ ساتھ انہیں چاہئے کہ اس مغربی ثقافت سے خود کو متاثر نہ ہونے دیں کہ جو فسق و فجور اور برائیوں میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد مہمان زائرین سے فرمایا کہ عالم ہجرت میں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ حقیقی اسلام کی صحیح تصویر وہاں پیش کرے اور اپنے اخلاق، اپنے سلوک اور اپنے رویے اور روز مرہ کی زندگی سے لوگوں کو حقیقی اسلام کی طرف دعوت دیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ مغرب ہمیشہ بچوں کو انکے والدین سے الگ رکھنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے تاکہ وہ بچہ اپنے آباو اجداد اوراپنے دینی و مذہبی ثقافت کے برخلاف مغرب کی ثقافت سے متاثر ہو اور انکی ثقافت کا جزو بن جائےاسلئے عالم ہجرت میں زندگی بسر کر رہے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولادوں کا دل اپنے اچھے اخلاق اور پیار و محبت سے جیتیں تاکہ ان کا خاندان بکھرنے سے محفوظ رہے۔

بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں