جس دن عراقیوں کے مواقف اور دل ایک ہوگئے اس دن عراقی عوام دنیا کی اخلاقی رہبری کے ساتھ ساتھ بشریت کو اسلام کی محبت اور مرکز اسلام عراق کی طرف رغبت دلائے گی۔

جس دن عراقیوں کے مواقف اور دل ایک ہوگئے اس دن عراقی عوام دنیا کی اخلاقی رہبری کے ساتھ ساتھ بشریت کو اسلام کی محبت اور مرکز اسلام عراق کی طرف رغبت دلائے گی۔



22/1/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بغداد سے آئے مؤمنین کے وفد سے اپنے خطاب میں پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد مواقف اور معاشرےمیں باہمی تعاون پر تاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ جس دن جس دن عراقیوں کے مواقف اور دل ایک ہوگئے اس دن  عراقی عوام دنیا کی اخلاقی رہبری کے ساتھ ساتھ بشریت کو اسلام کی محبت اور مرکز اسلام عراق کی طرف رغبت دلائے  گیاسلئے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نےعراق کو بہت ساری نعمتوں سے نوازنے کے ساتھ اپنی خیرات اور دولت و ثروت  سے نوازا ہے کہ جو اکثر ملکوں کے پاس نہیں ہیں۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ نے فرمایا کہ عراقی ذکاوت دنیا میں امتیازی حیثیت رکھتی ہے اور خوشی کی بات ہے کہ عراقی جوان دنیا میں عالمی علمی و تحقیقی میدان میں اپنی کامیابیوں کی منزلیں طے کرہے ہیں۔  

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مزید بیان کیا کہ عراق  حکومت امیر المؤمنین حضرت علی بن ابیطالب علیہما السلام کا مرکز تھا اور ان شاء اللہ  انکے پوتے حضرت امام زمانہ عج  کی حکومت عادلہ  کا بھی مرکز ہوگا۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ دشمنوں کی عراق کو ٹکڑے ٹکڑے میں تقسیم  کرنے کی ساری کوششوں کے باوجود عراق نے دشمنوں پر فتح حاصل کی ہے اور اپنے باہمی تعاون اور استقامت کو محفوظ کئے ہوئے ہے۔ 

اسی ضمن میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ  دشمنان دین ومذہب نے ہمیشہ اپنی مکروہ چالوں اور کوششوں سے نجف اشرف اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کو مٹانے کی کوششیں کی ہیں لیکن بحمد اللہ انکی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں اوران شاء اللہ مستقبل میں بھی ناکام ہونگی اور  امام مہدی عج کے ظہور مقدس تک حوزہ علمیہ قوی، مضبوط اور مستحکم رہیگا پھراس کی واقعی قیادت کے ساتھ ساتھ ظاہری قیادت بھی امام عج کے ہاتھوں میں سونپیں گے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں