مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آذربائیجان سے آئےہوئےزائرین

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں آذربائیجان سے آئےہوئےزائرین



22/1/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آذربائیجان سے زیارت کو آئے مومنین کےوفد سے اپنے خطاب میں پدرانہ  نصیحتوں اور ضروری ارشادات کے بعد فرمایا کہ نجف اشرف اورحوزہ علمیہ نجف اشرف کی مؤمنین کے دلوں میں ایک الگ مقام اور منزلت ہےاور یہ ہمیشہ حقیقی اسلام محمدی کے دفاع میں پیش پیش رہا ہے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مؤمنین کو دعوت دی کہ وہ ان زیارتوں سے تقوی میں بہتری اور اپنی ذات میں اصلاح کو یقینی بنانےمیں فائدہ حاصل کریں اسلئےلازمی ہے کہ انسان پہلے اپنی ذات میں اصلاح کو یقینی بنائےتاکہ جب وہ دوسروں کو اصلاح کی دعوت دے تو اسکی باتوں میں اثرہو  اوراسکی دعوت  کامیاب ہونتیجتا ایک صالح معاشرے کا قیام وجود میں آسکے۔

ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں