مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی وفد



22/1/2019


مرجع مسلمین و جہانِ تشیّع حضرت آیة الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظله الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خصوصی وفد سے  اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات  کے بعدفرمایا کہ  حرم میں خدمت انجام دینا انکے لئے اور انکی آنی والی نسلوں کے لئےعظیم شرف اورعزت ہےجسکا فائدہ انہیں دنیا و آخرت دونوں میں ملے گا۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حرم میں خدمت انجام دینے والوں کو زائرین کے ساتھ پیش آتے وقت نیک اخلاق اور خندہ پیشانی کو اپنا شعار بنانے کی دعوت دی۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی منزلت کو بیان کرتے ہوئےفرمایا کہ انہوں نے  اپنےوقت کےامام حضرت امام حسین علیہ السلام کی مکمل اطاعت فرمائی اور اسی سیرت پرمؤمنین کوعمل کرتے ہوئے   ائمہ معصومین علیہم السلام کی اطاعت کرتے ہوئےانکی سیرت پاک پرعمل کرنا چاہئےاور انکے بتائے راستے کی پابندی کرنا  چاہئے تاکہ  ہمیں تقرب الہی حاصل ہوسکے اور دنیا و آخرت کی خوش بختیاں ہمارا مقدر بن سکے۔


ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں