پاکستان کے چیئرمین سینٹ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

پاکستان کے چیئرمین سینٹ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ سے ملاقات

5/2/2019




پاکستان کے چیئرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسين نجفی دام ظلہ سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی.
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی حفاظت بہت اہم فریضہ ہے خاص طور پر پاکستان دشمن عناصر سے پاکستان کو پاک کیا جائے. اس کے بعد مرجع عالی قدر دام ظلہ نے معزز وفد کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے. وہ تمام چیزیں جنکی عراق کو ضرورت ہے پاکستان ان سے مالا مال ہے. اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ اور معزز وفد کے سربراہ چیرمین سینٹ کے درمیان کچھ اور اہم ترین امور بھی زیر بحث رہے. آخر پر آئے ہوئے معزز وفد کے سربراہ اور چیئرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کو تحفہ دیا. اور مرجع عالی قدر دام ظلہ نے بھی چیئرمین سینٹ اور باقی وفد کے تمام شرکاء کو درنجف تحفہ میں دیا.


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں